Faraz Faizi

Add To collaction

24-May-2022-تحریری مقابلہ(چاند).ائے میرے چاند ذرا آ میری آغوش میں آ


دل میں رکھا ہے تجھے اپنا بنانے کا خیال
زندگی بھر ہے تیرا ساتھ نبھانے کا خیال

اے میری چاند ذرا آ میری آغوش میں آ
ہے ستاروں سے تری مانگ سجانے کا خیال

ہم نے سو جان سے چاہا ہے تمہں ائے محبوب
کیسے آسکتا ہے پھر تجھ کو بھلانے کا خیال

عمر تنہا نہ کٹے گی تو ضرورت ہے میری
پیار پاوں تیرا آئے نہ زمانے کا خیال

دل ہوا جاتا ہے بیکل تیری چاہت میں صنم
اب تو بس تجھ کو ہے تجھ سے ہی چرانے کا خیال

تم ہی کہتے تھے نہ پھر لوٹ کے کب آو گے
لو ہم آئے ہیں لئے دل میں نہ جانے کا خیال

یوں سما جائے گا فیضی تری سانسوں میں صنم
لا نہ پاوگے کبھی ہم کو بھلانے کا خیال

کاوش فکر: فرازفیضی

   11
10 Comments

Shnaya

28-May-2022 02:02 PM

👌👌

Reply

Reyaan

28-May-2022 09:54 AM

👏👌

Reply

Rahman

25-May-2022 11:10 PM

🙌💫

Reply